عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نےنئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی اِن تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ اُن کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کُرتا زیب تن کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور جوڑی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ افواہیں دم توڈ گئیں ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts