اکیلا ہوں، ثانیہ کو بہت یاد کرتا ہوں اور ۔۔ شعیب ملک نے پرانے انٹرویو میں اپنی اور اہلیہ ثانیہ کی طلاق کی خبروں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کیا کہا تھا؟

image

آج اکیلا ہوں پر ثانیہ کو بہت یاد کرتا ہوں۔ یہ الفاظ تھے پاکستان کے مشہور کھلاڑی شعیب ملک کے۔ جن کی گزشتہ کچھ ماہ سے اہلیہ ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبریں گردش تھیں مگر اب دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا تھا اپنے اور اہلیہ کے بارے میں بتائیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں کیا واقعی معاملات خراب ہیں۔ تو وہ پہلے تو مسکرائے اور پھر کہنے لگے کہ نہیں جی ایسی کوئی بات نہیں بس ثانیہ کی اپنی مصروفیات ہیں، ابھی آئی پی ایل بھارت میں چل رہا ہے تو وہ بس ایک ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں۔

اس وجہ سے ہم ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے اور تو اور ہمارے درمیان پہلے جیسا ہی پیرا ،محبت برقرار ہے۔ اور باقی لوگوں کی طرح میں بھی اپنی بیوی اور بچوں کو یاد کر رہا ہوں کیونکہ ان سے دور ہوں یہی نہیں عید کے موقعے پر اہلیہ کو یہ خصوصی پیغام دینا چاہوں گا " آپکو بہت بہت عید مبارک ہو۔

اس کے علاوہ وہی بات بچے کی تو اس سے میری دن میں 2 مرتبہ ویڈیو کال پر بات ہو جاتی ہے۔ تو جب اس سے بات کرتا ہوں تو دل کو اچھا لگتا ہے اور سکون مل جاتا ہے لیکن اس کی عادت ہے جب کھیل کود میں مسروف ہو تو کہتا ہے کہ بابا آپ سے بعد میں بات کروں گا۔

خیال رہے کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور لوگوں نے دیکھا کہ ثانیہ مرزا اب صرف سوشل میڈیا پر بیٹے اذپان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

اور پھر اب وہ اللہ کے گھر عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی گئیں تو بیٹے، والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ چلی گئیں شعیب ملک نہیں گئے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.