نیٹ فلکس کا ڈھائی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

image

نیویارک: نیٹ فلکس نے اگلے 4 سالوں میں جنوبی کوریا کی نئی فلموں اور ٹی وی شوز میں ڈھائی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس نے واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس اگلے 4 سالوں میں جنوبی کوریا میں ڈھائی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔

جنوبی کوریا کے صدر یون اس وقت امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹیڈ سارینڈوس نے کہا کہ سرمایہ کاری کی جانے والی رقم ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت میں فلموں اور ٹیلی ویژن شوز بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2021 میں جنوبی کوریا کی بنائی گئی’اسکواڈ گیم‘ نیٹ فلکس کی اب تک کی سب سے مقبول سیریز ہے جس کی لانچنگ کے بعد پہلے 28 دنوں میں اسے 111 ملین صارفین نے اسٹریم کیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts