گرمی سے بے حال پیاسی چڑیا کو پانی پلایا اور ۔۔ عمرہ ادا کرنے والے شخص کی پرندے کو پانی پلانے کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

image

سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران عبادات کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری، عمرہ زائر کی جانب سے ننھی سی چڑیا کو پانی پلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد امسال لاکھوں مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، پاکستان سے بھی ہزاروں افراد مقدس سرزمین پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے۔

چند روز قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوئی جنہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی اہم شخصیت قرار دیا جبکہ اس کے علاوہ بزرگ والدین کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر طواف کروانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

اس ویڈیو میں ایک نوجوان گرمی اور پیاس سے بے حال ایک چھوٹی سی چڑیا کو پانی پلارہا ہے، گوکہ بظاہر یہ عام سا عمل تھا لیکن اس چھوٹے سے کام نے اس نوجوان کو دیکھتے ہی دیکھتے خاص بنادیا۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس نوجوان کے اقدام کو کو بھرپور سراہا جارہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.