چینی اور یوکرینی صدور کے درمیان رابطہ، ’بیجنگ جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے گا‘

image

صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ یوکرین بحران کے حل کے لیے چین اپنے خصوصی نمائندے کیئف بھیجے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے چینی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ بدھ کو صدر شی جن پنگ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ ان کے نمائندہ خصوصی بحران کے حل کے لیے تمام فریقوں سے بات چیت کریں گے۔

صدر شی جن پنگ نے یوکرین کے صدر کو بتایا کہ ’چین امن مذاکرات کو فروغ دے گا اور جلد از جلد جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے گا۔‘

اپریل کے آغاز میں صدر شی نے کہا تھا کہ وہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کئی مرتبہ چین کے صدر سے ملاقات کے لیے کہا تھا۔

صدر زیلنسکی نے صدر شی کے دورہ ماسکو کے بعد بھی ان سے ملاقات کا کہا تھا۔

روس کا یوکرین پر حملے کے بعد صدر شی جن پنگ اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔

یوکرین کے صدر نے اس طویل ٹیلی فونک گفتگو کو مثبت قرارداد کیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts