افریقی ملک میں فوجی چوکی پر بڑا حملہ، 33 اہلکار ہلاک

image

اواگاڈوگو: افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی چوکی پر حملے میں 33 فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکینا فاسو کے مشرقی علاقے اوگارو کے فوجی دستے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے جوابی حملے میں 40 سے زائد حملہ آور مارے گئے۔

دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کچھ اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ برکینا فاسو بھی افریقہ کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پرتشدد واقعات عام ہیں اور فوج کے خلاف بغاوت ہوچکی ہے۔ سورش زدہ علاقوں میں شامل برکینا فاسو میں پرتشدد واقعات کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بےگھر ہو چکے ہیں۔

شمالی برکینا فاسو کے ایک گاؤں میں گزشتہ ہفتے فوجی وردیاں پہنے حملہ آوروں نے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.