چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

image

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈالنے اور جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کردیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اسرائیل ایران جنگ پر امریکی صدر کے تہران سے انخلا سے متعلق سوال کیا جس پر ترجمان چینی وزارت خارجہ گوجیا کون نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے اور شعلوں کو ہوا دینے سے کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے تنازع مزید پھیلے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مذکورہ بیان امریکی صدر کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایرانی شہری فوری طور پر تہران سے انخلاء کریں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.