ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 3میڈیا کارکنوں میں سے 2 کی شناخت سامنے آگئی۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شہید ہونے والے والوں میں نیما راجپور اور ماصومیہ عظیمی بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ نیما راجپور ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کررہی تھیں جبکہ ماصومیہ عظیمی چینل کے براڈکاسٹ سیکریٹریٹ کی ملازمہ تھیں۔