سابق برطانوی فوجی ویٹرنز نے پاک آرمی کو دنیا کی بہترین فوج قرار دیدیا

image

برطانوی فوجی افسران نے پاکستان آرمی کو دنیا کی بہترین اور سب سے زیادہ ڈسپلن فوجی تنظیم قرار دے دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ساٹھ کے قریب برطانوی سینئر فوجی افسران جنہوں نے پچاس برسوں میں پاک فوج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں تعلیم حاصل کی اور وہاں خدمات انجام دیں نے تقریب کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس گروپ کو کوئٹہ ایسوسی ایشن ویٹرنز کہا جاتا ہے، جس میں کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے تعلیم مکمل کرنے والے برطانویوں سمیت پاک آرمی کے ویٹرنز شامل ہیں، اس تقریب میں قابل ذکر برطانوی فوجی افسر شریک ہوئے۔

تقریب میں برطانوی ویٹرن فوجی افسران نے کہاکہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار، مہارت اور فٹنس کا کوئی تقابل نہیں ہے، پاک فوج اپنے ملک کا میدان جنگ میں دفاع کا ہنر خوب جانتی ہے اور دیگر ممالک کو بھی وہ اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

افسران نے کہاکہ پاک آرمی اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر خدمات انجام دیتی ہے اور مشکل میں ہمیشہ توقعات پر پورا اترتی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.