پاکستان میں عوامی حکومت کی حمایت کریں گے، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے اور پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن بالکل آزاد ہے جو صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویدنت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے حکومتیں یا دیگر اداروں کے اگر کچھ سوالات یا تبصرے ہیں تو انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے ناروا سلوک کی نشاندہی کرتے ہوئے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.