وائٹ ہاؤس میں عید پارٹی، خفیہ اداروں نے مسلمان میئر کو شرکت کی اجازت نہیں دی

image

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلمان میئر کو خفیہ ایجنسی نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی عید پارٹی میں شرکت سے روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میئر محمد خیراللہ کو تقریب میں پہنچنے سے کچھ دیر قبل وائٹ ہاؤس سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ خفیہ سروس نے ان کے داخلے کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا وہ شرکت نہیں کر سکتے۔  

پیر کو وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی تھی جس سے صد جو بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔

خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے تصدیق کی ہے کہ مسلمان میئر محمد خیراللہ کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں دی تاہم انہوں نے وجہ بتانے سے انکار کیا ہے۔

محمد خیراللہ جنوری میں پانچویں مرتبہ ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔

ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے جاری بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی آپریشن کی غرض سے لیے گئے حفاظتی اقدامات سے متعلق مزید معلومات نہیں فراہم کر سکتے۔

امریکی اسلامک تعلقات کونسل کے نیو جرسی چیپٹر (سی اے آئی آر) کے ڈائریکٹر صلادین مسکت نے اس اقدام کو ناقابل قبول اور ہتک آمیز قرار دیا ہے۔

میئر محمد خیراللہ شام اور بنگلہ دیش میں فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ 

سی اے آئی آر نیوجرسی کی ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل خیراللہ کو نیو یارک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تین گھنٹے کے لیے روکا گیا تھا اور ان سے دہشت گردوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے میئر محمد خیراللہ کو شرکت سے روکنے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts