میری کوئی جائیداد ہی نہیں ۔۔ پنکچر لگانے والے کو ایف بی آر نے 8 کروڑ روپے ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس کیوں بھیج دیا؟

image

یہ تو بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا۔ انسان زندگی میں جتنی محنت کرتا ہے اسے اتنا ہی پھل ملتا ہے مگر کئی مر تبہ قسمت مہربان ہو تو انسان کو چھپڑ پھاڑ کر اللہ پاک نوازتا ہے۔

بالکل اسی طرح ایک پاکستانی شہری جسے امیر سمجھ کر 8 کروڑ 13 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس آج بھیج دیا گیا۔ مگر حقیقت میں وہ ایک پنکچر والا ہے۔

جس سے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ کیونکہ نہ تو اس کا بینک اکاونٹ ہے اور نہ ہی اس کی کوئی جائیداد ہے۔اس شہری کا نام فضل شاہ ہے اور اس کا تعلق تعلق سرگودھا سے ہے۔

مگر فیڈرل بورڈ آف روینیو( ایف بی آر) کے مطابق شہری کے 2016 سے لے کر 2022 تک ٹیکس گوشوارے جمع ہوتے رہے ہیں۔

ممکن ہے فضل شاہ کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا ہو مزید یہ کہ اس حوالے سے محکمہ ایف بی آر نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.