شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تیاریاں، سیاحوں کی لندن آمد

image

برطانوی شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب چھ مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو گی۔

ستمبر میں ملکہ کے انتقال کے بعد شاہ چارلس سوم نے تخت سنبھالا تھا۔

شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب کے لیے کی جانے والی تیاریاں دیکھیں روئٹرز اور اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔

تاج پوشی کے لیے تاریخی شاہی سٹون آف ڈیسٹنی کو سکاٹ لینڈ سے لندن منتقل کر دیا گیا۔ یہ پتھر برطانوی بادشاہت کے لیے مقدس سمجھا جاتا ہے اور یہ نوی صدی سے برطانوی اور سکاٹش بادشاہوں کی تاج پوشی کے لیے استعمال ہوا ہے۔ (روئٹرز)

برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کے سپیکر لنڈسے ہوئل 17ویں صدی کے سٹیٹ کوچ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ سپیکرز علامتی تقریبات کے لیے یہ کوچ استعمال کرتے تھے۔ (روئٹرز)

شاہ چارلس کی تاج پوشی سے پہلے ہی لندن میں سیاحوں اور شاہی خاندان کے چاہنے والوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ (روئٹرز)

بکنگھم پیلس کے تھرون روم میں بادشاہ کا لباس رکھا گیا ہے۔ (اے ایف پی)

یہ تاج اون سے بنا گیا ہے جو ایک پوسٹ آفس کے باکس پر رکھا گیا ہے۔ (اے ایف پی)

تاج پوشی کے لیے مخصوص کرسی کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ ( اے ایف پی)

تاج پوشی کے لیے بازار میں یادگاری اشیا بھی دستیاب ہیں۔ (روئٹرز)

ریجنٹ سٹریٹ پر برطانوی پرچم لگائے گئے ہیں۔ (روئٹرز)

جب بھی برطانیہ کے شاہی خاندان میں کوئی تقریب ہوتی ہے تو شاہی خاندان کے چاہنے والے بکنگھم پیلس کے اردگرد جمع ہو جاتے ہیں۔ (روئٹرز)

ایک ریستوران میں شاہ چارلس سوم کی تصویر آویزاں کی گئی ہے۔ (روئٹرز)


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts