پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

image

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کر لی۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کر لی۔ انہوں نے اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر دی۔

مدیحہ امام نے شادی کی تاریخ یکم مئی 2023 بتائی تاہم انہوں نے اپنے دلہے سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی شہر کا ذکر کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ نئی زندگی کی شروعات پر ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

اداکارہ کی جانب سے شادی کی خوشخبری سنائے جانے پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مدیحہ امام نے بالی وڈ فلم “لکھا چھپی” کے پروڈیوسر موجی بسر سے شادی کی اور کہا جا رہا ہے کہ یہ شادی دبئی میں ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts