کھیل کے ساتھ تفریح و مزاح بھی بہت ضروری ہے جس کا ثبوت کل رات کے میچ میں مشہور بلے باز محمد رضوان نے دیا۔
تیسرا ون ڈے میں جب ٹیم کی پوزین مضبوط ہوئی تو محمد رضوان ایک دم پچ پر بیٹھے گئے اور وکٹوں پر لگے چھوٹے سے کیمرے کو ہاتھ لگانے لگے یہی نہیں اس پر لگی تھوڑی بہت دھول مٹی بھی صاف کی۔
ان کی یہ سادگی لوگوں کو بہت پسند آئی اتنے بڑے کھلاڑی ہونے کے بعد بھی زرا برابر بھی غرور نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نیوزی لینڈ کو 12 سال بعد ون ڈے سیریز ہرا دی۔ 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0۔3 کی واضح برتری حاصل ہے۔
کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان 100 رنز کی پارٹنرشپ ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔