شاہد آفریدی ہر سال قومی کرکٹ ٹیم کو اپنے گھر مدعو کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز کو اپنے گھر پر رات کے کھانے کی دعوت پر بلایا اور روایتی پکوانوں سے تمام کرکٹرز کی تواضع کی۔
شاہد آفریدی نے دعوت کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں اور اگلے میچ کیلئے کھلاڑیوں کو دعائیں دے دیں۔
لیکن سب سے
پہلے عشاء کی نماز کی ادائیگی باجماعت کروائی گئی اور پھر کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کھانے میں تمام تر روایتی اور خاص دم پخت بھی پیش کیا گیا۔