اسٹیڈیم میں 1 لاکھ شائقین ہوں گے ۔۔ ورلڈکپ 2023 کا پاک بھارت ٹاکرا کس شہر میں ہو گا؟ نیا انکشاف

image

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا ایک خاص اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں روایتی حریف ہیں جب بھی ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں تو ان کے شائقین کی دل کی دھڑکنیں رک جاتی ہیں۔

تو بالکل 2023 کے ورلڈکپ کیلئے بھارت نے نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کرانے کا امکان ہے جس میں 1 لاکھ شائقین کی گنجائش ہے۔

آئی سی سی کے میچز اکتوبر،نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔لیکن اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے ۔

جن میں حیدرا آباد، گوہاٹی، کلکتہ، بنگلورو،ناگپور،تریوندرم،ممبئی، دہلی،لکھنؤ، راجکوٹ،اندور اور دھرم شالہ کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سِلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بھارتی ٹیم کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف میچ سِلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا جارہا ہے۔

یہاں آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کے تمام میچز سیکویرٹی کی وجہ سے چنئی اور بنگلورو میں کروائے جانے کا امکان ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.