میرا سہاگ چھین لیا، اب دھکے کھا رہی ہوں ۔۔ شہید ارشد شریف کا ذکر آتے ہی اہلیہ کے غمزدہ کرنے والے الفاظ جس نے سب کو آبدیدہ کر دیا، ویڈیو

image

شادی کے بعد لڑکی کا سب کچھ اس کا شوہر ہوتا ہے۔ وہ صرف نکاح کے 3 بول ادا کر کے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنا گھر چھوڑ کر کسی دوسرے کے گھر کی عزت بن جاتی ہے۔

پر ایک ایسی پاکستانی بیٹی بھی موجود ہے جس کے شوہر کو بیرون ملک شہید کر دیا گیا، یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ مشہور صحافی ارشد شریف ہے۔

ان کی اہلیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایسے الفاظ کہے ہیں جو پتھر سے پتھر دل والے انسان کو بھی رلا ڈالے۔ انہوں نے آزادی صحافت کے دن گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ صحافیوں کو کام کرتے وقت یہ بات سوچ لینی چاہیے ہے کہ ان کے بھی بیوی بچے ہیں۔

کیونکہ آج میں اکیلی انصاف کیلئے دھکے کھاتی پھر رہی ہوں ،کوئی نہیں ایسا جو مجھے اور میرے شوہر ارشد کو انصاف دلا سکے، اور تو اور میرا تو اب اس شہر میں رہنے کا دل نہیں کرتا۔

آخر اسکا قصور کیا تھا جو اسے مار دیا گیا، وہ تو صرف کرپشن کیخلاف بولتا تھا، اس کے علاوہ ایک اور خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو زندہ لاش بن گئی ہوں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.