تربوز کاٹنے پر لال نہ نکلا اور پھر ۔۔ تربوز لال نہ نکلنے پر موٹر سائیکل سوار نے دکاندار پر گولی چلادی، آگے کیا ہوا؟

image

لاہور :تربوز لال نہ نکلنے پر خریدار نے دکاندار کو گولی مار دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار تربوز خریدنے آیا، دکاندار نے تربوز کاٹ کا دکھایا جو لال نہ نکلاجس پر خریدار طیش میں آگیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ تربوز فروش عابد نے ملزم کی منت سماجت بھی کی کہ آپ کہیں اور سے تربوز خرید لیں تاہم وہ تلخ کلامی کرتا رہا اور پھر ملزم نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے محنت کش تربوز فروش شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

دکان دار عابد کو سینے پر تین گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور دکاندار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، زخمی محنت کش کے بیان کی روشنی میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عدم برداشت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کئی شہروں میں معمولی باتوں اور تلخ کلامی پر جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات اکثر سامنے آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور بگڑتے حالات نے لوگوں میں برداشت ختم کردی ہے جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعا ت آرہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے اور جلد فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں ہوگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.