قومی ٹیم کو نمبر ون بنوانے پر بابراعظم کو صلہ مل گیا

image

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دے کر ون ڈے کرکٹ انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے پر قومی ٹیم کے کپتان کو صلہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، بابراعظم کو ورلڈ کپ میں کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، ورلڈ کپ میں بابراعظم کپتانی کریں گے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی بابراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔ نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں کہاکہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں، ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا میرے گزشتہ دور میں قومی ٹیم،ٹیسٹ،ٹی ٹوینٹی کی عالمی ریکنگ میں پہلے نمبر پر تھی، اب قومی ٹیم ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے نمبر ایک بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.