پہلے میچ میں بابر لڑکا لگ رہے تھے۔۔ اتوار کا میچ بابر اعظم کے لیے اتنا اہم کیوں تھا؟ پرانی ویڈیو دیکھیے

image

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا اتوا کو آخری میچ کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر آخری میچ سے متعلق کچھ ایسی معلومات وائرل ہو چکی ہیں، جو کہ شاید آپ بھی نہ جانتے ہوں، دراصل کیویز اور پاکستانی شاہینوں کے درمیان اس میچ کو اہمیت اس لیے بھی دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

یہ میچ بابر اعظم کا 100 واں میچ ہے، یعنی اپنی کرکٹ کی تاریخ میں بابر اعظم نے اب تک 99 میچز کھیل چکے ہیں، اور یہ میچ کھیلنے کے بعد بابر اعظم اپن 100 واں میچ بھی مکمل کر لیں گے۔

گزشتہ میچ یعنی 99 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز اور کپتان نے 117 گیندوں پر 107رنز بنائے تھے۔ سنچری کرنے پر بابر اعظم کو جہاں سراہا جا رہا تھا وہیں اب ان کے 100 ویں میچ پر مداح اور پاکستانی شائقین پُر امید ہیں کہ وہ اس میچ میں بھی کچھ ایسا ضرور کریں گے، کہ یہ میچ یاد رہے۔

پی سی بی کی جانب سے ان کے ڈیبیوٹ میچ کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی تھی، یہ ویڈیو 2015 کی ہے، جب بابر نے پہلی بار پاکستان کے لیے کھیلنا شروع کیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.