کراچی کا وارث کون؟ بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، کون سی پارٹی بازی لے گئی؟

image

کراچی میں بلدیاتی الیکشنز کے نتائج مکمل ہوگئے۔ حالیہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئی جبکہ جماعتِ اسلامی دوسرے اور پاکستان تحریکِ انصاف تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے بعد کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ کراچی کی 246 يوسی نشستوں ميں سے 240 کی مکمل ننائج جاری کردیے ہیں جبکہ 6 نشستوں کے نتائج اليکشن کميشن نے روک لیے ہيں۔

پيپلزپارٹی 98 نشستوں کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 87 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحريک انصاف 43 نشستوں کے ساتھ تيسرے نمبر پر ہے۔ مسلم ليگ (ن) کے امیدوار 7، جمعيت علمااسلام 3، تحريک لبيک اور آزاد اميداور ايک ايک نشست پر کامياب ہوئے ہیں۔

کراچی کی 11 یوسیز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار 7 اور جماعت اسلامی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔۔ سندھ بھر میں جنرل ممبرز کی 15 نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات کروائے گئے جن میں جنرل ممبرز کی 7 نشستیں پیپلزپارٹی، 5 جماعت اسلامی، 2 نشستوں پر پی ٹی آئی جبکہ 1 پر پرمسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مؤقف:

الیکشن کے نتائج سے متعلق جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی 8 سیٹوں پر جیت چکی تھی لیکن دھاندلی کی گئی، فارم 11 کا جائزہ لینے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ہے، جعلی نتائج قبول نہیں کریں گے۔ آج دوپہر ایک بجے فارم 11 کا جائزہ لینے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر نتیجے بدلے، جعلی نتائج کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.