پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

image

پاکستان کرکٹ بورد نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور کرنا شروع کر دیا۔

ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو مصروف کس طرح رکھا جائے پی سی بی نے سوچ و بچار شروع کر دی۔

پی سی بی مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر پلان ترتیب دے رہا ہے،کرکٹ بورڈ کا تین ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کا ارادہ ہے جس کے لیے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

کچھ ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں،ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے۔

پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور وہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے،بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.