سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھی اور وکلاء کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے نہ صرف ان پر تشدد کیا گیا بلکہ ان کی وہیل چیئر بھی توڑ ڈالی۔
واضح رہے کہ عمران خان کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا ہے۔
وکیل علی بخاری کے مطابق جس وقت عمران خان بائیومیٹرک کروانے باہر نکلے انھیں اسی روم کے شیشے توڑ کر گرفتار کرلیا گیا۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر کا دعویٰ ہے کل کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا۔ ان کے سر اور زخمی ٹانگ پر تشدد کیا گیا۔ اس کے بعدان کی وہیل چیئر توڑ کر وہیں پھینک دی گئی۔