ورلڈکپ 2023 کا شیڈول ۔۔ پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہوگا؟ اہم خبر آگئی

image

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی نے جاری کردیا، مقابلوں کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

عالمی کپ میں 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز ہونگے، ورلڈکپ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت آنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی اور اب پاکستان کے تمام میچز بھارت میں ہی ہوں گے جبکہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور بھارت کا میچ احمدآباد میں کروانا چاہتا تھاتاہم پاکستان کو وینیوز پر اعتراض ہے اور پاکستان کا موقف ہے کہ پاک بھارت میچ احمدآباد کی بجائے کسی اور اسٹیڈیم میں کروایا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے میچز چنئی، احمدآباد، حیدرآباد اور بنگلور میں ہوں گے۔فائنل میں پہنچنے پر پاکستان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے پر راضی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے سے پہلے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے کی شرط رکھی تھی تاہم اب اطلاعات یہ ہیں کہ ایشیا کپ کے میچز سری لنکا میں ہونگے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.