فرانس میں رگبی میچ میں بپھرے بیل نے گراؤنڈ میں افراتفری مچادی، پھر کیا ہوا؟

image

پیرس کے شہر فرانس میں رگبی کا میچ شروع ہونے سے پہلے وارم اپ کے دوران ایک بپھرے بیل نے گراؤنڈ میں افرا تفری مچا دی، بے قابو بیل رسی پکڑنے والے کو بھی گھسیٹتا لے گیا۔

پرپِیگنان کے گلبرٹ بروٹس اسٹیڈیم میں رگبی میچ سے تین بیل اور تین گائیں پریڈ کے لیے پیش کی گئیں جن میں سے ایک بیل میدان میں بے قابو ہو گیا اور رسی پکڑنے والے کو بھی میدان میں گھسیٹتا رہا۔

بیل بے قابو ہونے کے بعد کھلاڑیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی ہے اور کھلاڑیوں نے بیل سے بچنے کے لیے اشتہاری بورڈز پر سے چھلانگ لگا دی۔

گراؤنڈ میں کافی دیر کی دھما چوکڑی کے بعد بیل کو قابو کرکے میدان سے باہر نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ یورپ کے کئی ممالک میں بل فائٹنگ ایک مقبول ترین کھیل ہے جبکہ مختلف ممالک میں گائے اور بیل کو کھیلوں کے مقابلوں میں بھی میدانوں  میں لایا جاتا ہے۔

پرپِیگنان میں بے قابو بیل کی وجہ سے کھلاڑی اور شائقین میں شدید خوف پھیل گیا اور وارپ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے والے بیشتر شائقین واپس چلے گئے جبکہ اشتہاری بورڈز سے چھلانگیں لگانے والے کھلاڑیوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.