ماں کا انتقال ہوا تو میچ چھوڑکر آ گیا۔۔ والد کا جسد خاکی ہی نکال لیا تھا، مشہور شخصیات کے ساتھ پیش آئے وہ لمحات، جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہے، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران ضرور کر دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت کافی چرچہ میں ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے ان کی گرفتاری کی وجہ سے وہ کافی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کی مرحومہ والدہ کی قبر نے سب کی توجہ خوب سمیٹی، جب والدہ کی قبر کا حصہ توڑا جا رہا تھا۔ عمران خان کی والدہ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، لاہور میں واقع ان کی قبر اس وقت خبروں میں آ گئی تھی، جب انسداد تجاوزات کے ادارے نے مرحومہ شوکت خانم کی قبر کے احاطے میں موجود کچھ حصے کو گرانے کی کوشش کی۔

عمران خان کی والدہ شوکت خانم کی قبر پر مٹی کا رنگ کیا گیا ہے جبکہ قبر کی بناوٹ کچھ اس طرح ہے کہ پرانے زمانے کی معلوم ہوتی ہے، مرحومہ کی قبر کے کتبے پر بھی ان کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے جس وقت عمران خان کی والدہ کا انتقال ہوا تو اس وقت وہ لندن میں کاؤنٹی میچ کھیل رہے تھے، تاہم والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی اگلے لمحے پاکستان آ گئے اور تدفین تک والدہ کے پاس رہے۔

سابق صدر جنرل ضیاء الحق جہاں پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں شامل تھے وہیں ان کی شہادت نے بھی سب کو حیران کر دیا تھا۔

دوسری جانب جنرل ضیاء الحق کے والد کی قبر چونکہ نوتھیا قبرستان میں موجود تھی اور انہیں وہیں دگن کر دیا گیا تھا تاہم انہیں بعدازاں آبائی قبرستان غازی ولی محمد میں دفن کیا گیا۔

اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ والد کی قبر پہلے جس قبرستان میں تھی، وہاں پانی کی وجہ سے قبروں کو نقصان پہنچ رہا تھا، ایسے میں والد کی قبر کو نقصان نہ پہنچے تو جسد خاکی کو آبائی قبرستان منتقل کر دیا۔

شیریں مزاری کا شمار بھی پاکستان کی مقبول ترین خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کا انتقال 2022 میں ہوا تھا، جبکہ ڈاکٹر تابش نے بطور ماہر امراض اطفال بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔

شوہر کے اچانک انتقال نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو نہ صرف افسردہ کر دیا تھا بلکہ سیاسی گرما گرمی کے ماحول میں وہ مزید طاقتور اور بلند حوصلے کے ساتھ سامنے آئیں۔

سابق صدر پرویز مشرف بھی رواں سال انتقال کر گئے تھے تاہم ان کی رحلت نے ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پرویز مشرف جب کبھی والدہ کو یاد کرتے تھے تو ان سے ملنے قبرستان چلے جایا کرتے تھے۔ ان کی والدہ زریں مشرف کی قبر دبئی کے قبرستان میں موجود ہے، جبکہ ان کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں، جس میں والدہ کی قبر پر کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے پرویز مشرف کی تدفین کراچی کے قبرستان میں ہوئی تھی۔

سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کا جہاں سب کی توجہ سمیٹ لیتے تھے وہیں ان کے اچانک انتقال نے سب کو افسردہ کر دیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ 70 سال کی عمر میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے، رحمٰن ملک کے بیٹے کی جانب سے والد کی قبر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی، ساتھ ہی لکھا تھا کہ میں جہاں کہیں بھی ہوں! آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہنا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.