مناسک حج کی ادائیگی ، لاکھوں مسلمانوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

image
مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اتوار کو رمی کی اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔

عازمین حج نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں پہنچے جہاں پہلے روز انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، خطبہ حج

حجاج مزید تین دن تک منیٰ میں قیام کریں گے ، بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.