ترکیہ کے لوگ پاکستانیوں سے کیسی محبت کرتے ہیں؟ ترکش خاتون اردو میں نقل اتارتی رہی

image

ترکیہ والے پاکستانیوں سے پیار کرتے ہیں، اس بات کو کئی بار سنا ہے، مگر کیا کبھی دیکھا بھی ہے؟

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اُس وقت سب کی توجہ خوب سمیٹ لی جب وہ پاکستان کے ایک مقامی رپورٹر کی اداکاری کرنے لگی۔

ترکیہ اپنے خوبصورت لوگوں سمیت منظر کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، ایک ایسے ہی منظر میں پاکستانی رپورٹر کی یاد تازہ اُس وقت ہوئی جب مشہور یوٹیوبر ترکان آتے نے پاکستان نیوز رپورٹر چاند نواب کی مقبول ہونے والی رپورٹنگ کی اداکاری کی۔

مذکورہ ویڈیو میں بھی ترکش یوٹیوبر ایک برج پر کھاڑی ہیں اور عقب میں ٹرینیں تو نہیں ہیں مگر گاڑیاں ضرور جا رہی ہیں۔

جیسے ہی کوئی شہری کیمرے کے بیچ سے گزرتا تو خاتون فورا اردو میں کہتیں کہ یار بیچ سے نہ جاؤ، ٹرین نکل جائے گی۔

خاتون بالکل پاکستانی رپورٹر کے لہجے میں ہی کہہ رہ تھیں کہ کراچی سے لوگ اپنوں میں عید منانے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.