لڑکے کی معمولی، لیکن پرینیتی کی کروڑوں کی انگوٹھی ۔۔ اداکارہ کی انگھوٹی کتنے کروڑ روپے کی ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

image

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کل بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے دہلی میں ہوئی۔ ان کی منگنی کا بھارتی مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ اداکارہ نے شروع ہی سے اپنے اور راگھو کے تعلق کو چھپا کر رکھا لیکن جیسے جیسے ان دونوں کو ساتھ کانفرنس اور دیگر جگہوں پر دیکھا تو ان کے چاہنے والوں کا تجسس بڑھ گیا، بہرحال کل ان کی منگنی ایک پروقار تقریب میں ہوئی جہاں گانے باجے بھی ہوئے اور سکھ مذہب کے تحت رسومات بھی ہوئیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں۔ ان کی منگنی پر انڈسٹری کے مشہور اداکاروں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اداکارہ نے گولڈن اور ہاف وائٹ رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے اور راگھو نے بھی میچنگ تھیم کو دیکھتے ہوئے گولڈن شیروانی زیب تن کی۔

پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی اس وقت سب کی نظروں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کی انگھوٹی کی قیمت 80 سے 90 لاکھ بھارتی جبکہ پاکستانی 3 کروڑ سے بھی زائد کی ہے لیکن ان کے شوہر کی انگھوٹی ایک لاکھ پانچ ہزار بھارتی روپے ہے جوکہ پاکستانی 3 لاکھ کے قریب ہیں۔

پرینیتی کی انگھوٹی کے درمیان میں ایک بڑا سا ڈائمند کا گول ٹکڑا لگا ہوا ہے جو صرف پیرس سے برآمد کیا جاتا ہے جبکہ اس کی انگوٹھی کے اطراف خالص سفید سونے کا تار بندھا ہوا ہے جس پر سفید سونے اور ہیرے کا پانی لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ قیمتی انگوٹھی تصور کی جا رہی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.