ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ اور ۔۔ نجم سیٹھی نے بھارت کو وارننگ کیوں دی؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی واپس لینے پر بھارت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت ایسی صورتحال نہ بنائے جس کا نتیجہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ پر نکلے، پاکستان بھی بھارت پر دہشت گردی کا الزام لگا سکتا ہے۔

2008 کے بعد سے دونوں ممالک میں دہشت گردی کے حوالے سے بہتری آچکی ہے، 2009 میں سری لنکا پر حملہ ہوا لیکن اس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح واپس آ چکی ہےاور پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے معاملات بہتر ہو چکے ہیں۔

اس کے باوجود بھارت تمام میچز نیوٹرل وینیو پر چاہتاہے، ایشیا کپ کی پاکستان سے باہر منتقلی قابل قبول نہیں ہوگی، ہمیں بھی بھارت میں سیکو رٹی خدشات ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے لیکن اگر ہم نے ایشیا کپ کی میزبانی کاحق کھویا تو بھارت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتےہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر الزام لگا سکتی ہیں لیکن اب کسی ایک کو آگے بڑھنا ہے اور کھیلنا ہے، پاکستان میں صورتحال بہت اچھی ہے، چار برسوں سے پاکستان میں مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، جہاں تک ہنگاموں کی بات ہے تو ہنگامے تو دہلی میں بھی ہوئے تھے تو کیا یہ شہر غیر محفوظ تھا؟

اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان آنے سے روکے گی تو پاکستان حکومت بھی ایسا کرے گی، پاکستان ٹیم بھارت میں کہیں بھی کھیل لے گی لیکن پہلے ایشیا کپ اس ماڈل پر ہو جس کی پی سی بی نے تجویز دی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.