ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ۔۔ مکی آرتھر نے کیا بڑا بیان جاری کر دیا؟ دیکھیے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم جو دنیا کی بہترین ٹیم مانی جاتی ہے۔ اس ٹیم میں ایک نئی روح پھونکنے والے مشہور کھلاڑی سرفراز احمد ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا کر چیمپئن ٹرافی گھر لے کے آئی۔ پر اب سرفراز ٹیم سے باہر ہیں۔

اور اب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر سے ان کی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا۔

تو انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت سے کھلاڑی اس وقت ورلڈکپ کی تیاری میں مصروف ہیں اور پاکستان کی کرکٹ سے متعلق میرے پاس کئی منصوبے ہیں۔ بس اس مرتبہ ایسی ٹیم تیار کرنی ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ سے بہتر ہو اور یہ ورلڈکپ ضرور جیت سکے۔

یہ کارنامہ کرنے کیلئے ٹیم میں بہت سے باصلاحیت اور محنتی لڑکے موجود ہیں اور جہاں تک بات سرفراز احمد کی ہے تو ابھی تک سابق کپتان سرفراز احمد کی ورلڈکپ میں شمولیت واضح نہیں ہے۔ میری اور سرفراز کی ایک ساتھ بہت یادیں ہیں، سفراز ایک اچھے انسان ہیں اور ان سے تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی بھی تعریف کر گئے اور کہنے لگے کہ سیٹھی صاحب سے بھی میرے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتے تو میں آج ٹیم ڈائریکٹر بھی نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر نے گزشتہ کئی سال قومی ٹیم کی کوچنک کے فرائض سر انجام دیے ہیں اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جب سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم چیمپئن ٹرافی جیت کر آئی تو اس وقت بھی یہی کرکٹ ٹیم کے کوچ تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.