ویرات کوہلی اور رائل چیلنجرز بنگلور کی پوری ٹیم مسلمان کھلاڑی محمد سراج کے گھر کیوں پہنچ گئی؟ دیکھئے

image

انڈین پرئمیر لیگ کے دوران اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سمیت رائل چیلنجرز بنگلور کی پوری ٹیم مسلمان کرکٹر محمد سراج کے گھر پہنچ گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس کو حیدرآباد میں اپنے فاسٹ بولر محمد سراج کے نئے تعمیر شدہ گھر میں دیکھا گیا۔

کوہلی اور ڈو پلیسس کے علاوہ، کیدار جادھو، وین پارنیل، سنجے بنگر، انوج راوت، جوش ہیزل ووڈ، مہیپال لومرور، سویاش پربھودیسائی، کرن شرما اور سدھارتھ بھی موجود تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آر سی بی کے کھلاڑی سراج کو گلے لگا کر ان کے نئے گھر کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں۔

محمد سراج نے نیا گھر جوبلی ہلز فلم نگر حیدرآباد بنایا ہے، ایک مداح نے ٹوئٹر پر سراج کے گھر پہنچنے والے ستاروں کی ویڈیو شیئر کی، بعد میں آر سی بی کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں سراج نے اپنے بچپن سے کامیابی تک کے سفر کے بارے میں بتایا تھا کہ بچپن میں انہیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سراج نے بتایا کہ ان کا بچپن کافی غریبی میں گزرا ہے۔ ان کے والد آٹو رکشہ چلاتے تھے۔ یہاں تک کہ شروعاتی دنوں میں ان کے پاس پریکٹس کے لیے جوتے تک نہیں ہوتے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے سخت محنت کی اور آج بھارت کے بہترین گیند باز بن چکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.