ایشیا کپ دبئی میں ہوگا ۔۔ کیا بھارت کے آگے نجم سیٹھی نے ہار مان لی؟

image

< پاکستانی عوا م سے کیا ایک اور خوشی کا موقعہ چھننے والاہے۔ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا نہیں چاہتا اور اب یہ چاہتا ہے کہ اس کی بات مانی جائے، اسی طرح پورا ٹورنامنٹ کسی اور ملک منتقل کر دیا جائے۔

اس مسئلے پر پہلے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اس بات پر ڈٹ گئے تھے کہ یہ بڑا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔ مگر اب نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے ہماری ترجیح ملک کے بعد اگر دوسرا مقام ہوگا تو وہ صرف دبئی ہوگا کولمبو وغیرہ نہیں کیونکہ دبئی میں اس ٹورنامنٹ سے اچھا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ مقابلہ کسی نیوٹرل وینیو(مقام) پر ہو پر متحدہ عرب امارات میں نہ ہو ۔ان کا اس موضوع پر مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے سب کی سیکیورٹی بہت ضروری ہے۔

اور ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، یواے ای میں بہت گرمی ہے، ہم کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

مزید یہ کہ اب تک ایشیا کپ کے لیے نئی تجویز میں نے نہیں دیکھی، اس وقت تک ہم ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کرنے کے بارے میں بات نہیں کی، پہلے صورتحال سمجھنے دیں پھر ہم کوئی فیصلہ کریں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.