بھارت ورلڈکپ میں پاکستان سے جیت گیا تھا لیکن ۔۔ آئی سی سی کے کرکٹ قوانین میں 3 نئی تبدیلیاں

image

آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کے علاوہ امپائرز کیلئے بھی اہم پابندیوں کا اعلان کردیا ہے، ڈیڈ بال سے متعلق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں انڈین ٹیم کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تین گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے جب ویرات کوہلی کو محمد نواز نے فری ہٹ گیند پر بولڈ کر دیا تھالیکن کوہلی نے تین رن بھاگ لیے اور امپائر نے ان رنز کو ’بائیز‘ قرار دیا۔

اس کے بعد امپائر اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کے درمیان ایک بحث ہوئی۔ بابر چاہتے تھے کہ گیند کو فری ہٹ ہونے کی وجہ سے اسٹمپ پر لگتے ہی ’ڈیڈ بال‘ قرار دینا ہوگا۔ صرف تین رنز اس اہم میچ میں متنازع بن گئے، جسے انڈیا آخری بال پر جیت گیا تھا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی بلے باز ’فری ہٹ‘ پر بولڈ ہوتا ہے تو اس کے بولڈ ہونے کے بعد بنائے گئے رنز کو ’ایکسٹرا‘ کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا رہے گا اور وہ بلے باز کے اکاؤنٹ میں نہیں شمار کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے کرکٹ سے متعلق چند قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان کیاہے، اب کیچ لینے پر فیلڈ پر موجود امپائر اب آوٹ کے اعلان کے لیے ’سافٹ سگنل‘ نہیں دیں گے۔نئے قوانین کے مطابق فیلڈ پر موجود امپائرز اب ٹی وی امپائر سےمشورہ کر حتمی فیصلہ دیں گے۔

ایک اور قانون میں تبدیل کے تحت آئی سی سی نے ’ہائی رسک‘ پوزیشنوں پر کھلاڑیوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر ٹیسٹ میچ کے دوران قدرتی روشنی کی کمی ہوتی ہے تو ’فلڈ لائٹ‘ کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور ٹیسٹ میچ میں اگر ضرورت ہو چھٹے روز کو ’ریزرو ڈے‘ کرطور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.