سلمان خان کی بہن کا ہیروں کا ہار چوری، پولیس نے ملازم کو گرفتار کر لیا

image

انڈیا کے شہر ممبئی میں اداکار سلمان خان کی بہن کے گھر چوری کی واردات کے بعد پولیس نے گھر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی جانب سے پولیس کو یہ شکایت درج کرائی گئی تھی کہ ان کے گھر سے ہیروں کا ایک ہار چوری ہوا ہے جس کی مالیت پانچ لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

ممبئی پولیس کے ایک افسر کے مطابق ارپتا خان کی طرف سے چوری کی شکایت پیر کو درج کرائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے 30 سالہ ملازم کو ضلع تھانے سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں چوری کے بعد ملزم سندیپ ہیگڑے اچانک گھر سے غائب ہوگئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے اُنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی مدد سے گرفتار کیا۔

گرفتاری کے بعد سندیپ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے چوری شدہ ہار بازیاب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts