پاک فوج ہے تو ہم سب ہیں، شبنم مجید

image

نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ پاک فوج ہے تو ہم سب ہیں، پاک فوج پاکستان کی سلامتی او ر بقاء کی ضامن ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔

ایک انٹرویو میں شبنم مجید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ہو اسے اپنے مفادات کیلئے اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، کچھ لوگوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف جس طرح کی مہم چلائی گئی وہ قابل مذمت ہے۔

پاک فوج کے افسران اور جوان دن رات سرحدوں پر رہ کر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہیں، ملک کے اندر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سینہ سپر ہیں اور روز شہادتیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts