سکون صرف لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ میں ہے۔۔ اللہ کا شکر ادا کرنے سے عثمان شنواری کی زندگی ہی بدل گئی، کھلاڑی کا انٹرویو وائرل

image

اکثر کھلاڑی اپنے انداز اور صلاحیتوں کی بنا پرسب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی شخصیت کی بنا پر سب کو حیران خوب کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک ایسے ہی پاکستانی کھلاڑی، جو اب منظر سے بالکل غائب ہو گیا تھا، ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

عثمان شنواری ایک وقت تھا جب پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ تھے، تاہم اچانک وہ منظر سے غائب دکھائی دیے، اور پھر ایک وقت ایسا آیا جب وہ مکمل طور پر غائب ہو گئے۔

لیفٹ آرم پیسر نے 34 انٹرنیشنل میچز میں 48 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کا نام خوب روشن کیا تھا، 2017 میں عثمان نے سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو محض 21 ڈلیوریز میں حاصل کیا، جس نے پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے متوالوں کو ان کی جانب متوجہ کیا تھا۔

لیکن اب عثمان کا انداز بالکل ہی بدل گیا ہے، کھیل کے میدان میں سب کی توجہ سمیٹنے والا یہ کھلاڑی اب اللہ کے راستے میں نکل پڑا ہے۔

چہرے پر داڑھی اور سر پر ٹوپی پہنے عثمان شنواری اب مذہب کے کافی قریب ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں عثمان شنواری کا انٹرویو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی خوب سمیٹ رہا ہے۔

اس انٹرویو میں عثمان نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی تاہم اس سب میں بالنگ رول ماڈل کھلاڑی نے عمر گل کو قرار دیا، جبکہ کھلاڑی کا یادگار ترین دن وہ تھا جب انہوں نے شارجہ کے میدان میں سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ دن اس لیے بھی یاد تھا کیونکہ اس دن کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ عثمان زیرو سے ہیرو بن گئے ہیں۔

عثمان کہتے ہیں کہ عزت تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے، اور جب اللہ عزت دیتا ہے، تو پھر وہ ہمیشہ کے لیے آ جاتی ہے۔ عثمان کا کہنا تھا کہ سکون میں نے پایا لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ۔

دوسری جانب عثمان شنواری کی تازہ پوسٹز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب قدرت کے قریب کچھ اس طرح ہوتے جا رہے ہیں کہ اب وہ مختلف طرح سے اپنا وقت اچھے کاموں میں گزار رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.