پشاور زلمی کا خیبر پختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

image

پشاور زلمی کا خیبر پختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

اوپن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تئیس سے ستائیس مئی تک حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوگا ، پورے خیبر پختونخواہ سے نوجوان کرکٹرز اوپن ٹرائلز میں شریک ہوسکیں گے

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق ، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کامران اکمل سلیکشن پینل میں شامل

ٹرائلز کے زریعے خیبر پختونخواہ میں چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے، جاوید آفریدی، چیرمین پشاور زلمی

پشاور زلمی نے خیبر پختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا اوپن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تئیس سے ستائیس مئی تک حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوگا ، پورے خیبر پختونخواہ سے نوجوان کرکٹرز اوپن ٹرائلز میں شریک ہوسکیں گے ۔ ٹرائلز۔سے قبل پشاور زلمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے رجسڑیشن مرحلہ شروع کردیا گیا ہے

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق ، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کامران اکمل سلیکشن پینل کا حصہ ہوں گے ۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سے دس سال میں خیبر پختونخواہ سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ۔ مزید چھپے ٹیلنٹ کو ٹرائلز میں سامنے لائیں گے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور میں ہونیوالے ٹرائلز میں پورے خیبر پختونخواہ سے نوجوان کرکٹرز کو اوپن ٹرئلز میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ۔خیبر پختونخواہ میں کرکٹ کا شاندار ٹیلنٹ موجود ہیں ۔نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل ایمرجنگ کٹیگری میں موقع بھی دیا جاسکتا ہے


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.