یہ صرف نمبر نہیں بلکہ ۔۔ ویرات کوہلی کی شرٹ پر 18 نمبر کیوں لکھا ہے؟ اصل حقیقت بتا دی

image

بھارت کے نامور بلے باز ویرات نے اپنی شرٹ پر لکھے 18 نمبر کے حوالے سے پہلی بار دلچسپ اور جذباتی انکشافات کردیئے ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی شرٹ کے نمبر کے حوالے سے دلچسپ داستان بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

بھارت کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں سے ایک ویرات کا کہنا ہے کہ مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ انڈر 19 ٹیم میں ملی تھی۔ تب میرے لیے یہ صرف نمبر تھا تاہم وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ڈیبیو 18 اگست 2008 کو ہوا تھا اور 2008 میں 18 دسمبر کو میرے والد دنیا سے چلے گئے تھے۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ یہ دونوں تاریخیں میری زندگی میں بڑی اہم ہیں، یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے ملی تھی۔ اس نمبر کا میرے ساتھ جادوئی تعلق بن چکا ہے۔کبھی سوچا نہیں تھا کہ لوگ میرے نام اور نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔

یاد رہے کہ 5 نومبر 1988ءکو پیدا ہونے والے ویرات کوہلی کودور حاضر کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ 2013ء اور 2022ء کے درمیان انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 213 میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔

68 میچوں میں سے 40 جیت کے ساتھ کوہلی سب سے کامیاب ہندوستانی ٹیسٹ کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ کوہلی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2011ء میں کیا تھا۔

وہ 2013ء میں پہلی بار ون ڈے بلے بازوں کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچے ۔ ان کے پاس تیز ترین 23000 بین الاقوامی رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.