کیریئر کے عروج میں چہروں پر داڑھی سجالی اور ۔۔ دین کی تبلیغ کرنے والے نامور کرکٹرز جنہوں نے اپنی باقی زندگی اللہ کیلئے وقف کردی

image

کرکٹ دنیا کے اہم کھیلوں میں سے ایک ہے گوکہ صرف 20 کے قریب ہی ٹیمیں عالمی سطح پر اس کھیل سے وابستہ ہیں لیکن اس کھیل سے منسلک کھلاڑیوں کو پوری دنیا میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اہم بات تو یہ ہے کہ شہرت ملنے کے بعد جہاں کچھ کھلاڑی شوبز کی رنگینوں کی طرف چلے جاتے ہیں وہیں کچھ کھلاڑی دین کی تبلیغ کیلئے اپنی شہرت کا استعمال کرتے ہیں۔

ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹر ہاشم آملہ کا شمار دور جدید کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ خاص کر ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں ہاشم آملہ نے اپنی بلے بازی سے شاندار ریکارڈز بنائے۔ ہاشم آملہ اپنے کیریئر کے دوران دین کی تبلیغ بھی کرتے رہے اور زبان کے ساتھ اپنے اعمال سے بھی دوسروں کو دین کی طرف مائل کیا۔

عمران طاہر

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا شمار دنیا کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے، شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد عمران طاہر نے بھی سنت رسول ﷺ کے مطابق چہرے پر داڑھی رکھی اور دین کی تبلیغ میں حصہ لیا۔

وین پرنیل

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر وین پرنیل نے 2011 میں اسلام قبول کیااور اپنا نام تبدیل کر کے ولید وین پرنیل رکھ لیا۔ ولید اور ان کی اہلیہ عائشہ بیکر کو اللہ تعالیٰ نے 2018 میں بیٹے اور 2021 میں بیٹی کی خوشی عطاء کی۔وین پرنیل بھی داڑھی اور اپنے اعمال سے دوسروں میں دین کی تبلیغ کرتے ہیں۔

عادل رشید

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاندان میں پیدا ہونے والے عادل رشید نے انگلش کرکٹ ٹیم میں اپنی بہترین گیند بازی کی وجہ سے جگہ بنائی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر دین کی تبلیغ کیلئے داڑھی رکھ کر دوسروں کو بھی دین کی طرف راغب کیا۔

معین علی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مستند آل راؤنڈر معین علی اس وقت اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کی وجہ سے انگلش ٹیم کے اہم کھلاڑی بن چکے ہیں لیکن انگلستان جیسے ملک میں رہتے ہوئے معین علی اسلام کے بہت قریب ہیں اور داڑھی اور تبلیغ کی وجہ سے انہیں ایک اچھا اور باعمل مسلمان مانا جاتا ہے۔

عرفان/ یوسف پٹھان

بھارتی کرکٹ ٹیم میں پٹھان بھائیوں کی جوڑی کو بہت زیادہ شہرت ملی، عرفان پٹھان اپنے شاندار گیند بازی اور یوسف بلند و بانگ چھکوں کی وجہ سے مشہور رہے تاہم دوران کھیل اور بعد میں بھی دونوں بھائی دین کی تبلیغ میں مصروف رہے اور آج بھی دونوں اسلام کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں۔

محمد یوسف

1998کو کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد یوسف نے تبلیغی اجتماعات میں مسلسل شرکت کرنے کے بعد 2005 میں اسلام قبول کر لیا۔ ان کے مبلغین میں یوسف کے سابقہ کرکٹ کھلاڑی ساتھی، سعید انور اور ان کے بھائی بھی شامل تھے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد محمد یوسف دین کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔

انضمام الحق

ٹیسٹ کرکٹ میں جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی اور ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے انضمام الحق نے کیریئر کے اختتامی دور میں داڑھی رکھی اور دین کی طرف مائل ہوئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد دین کی ترویج میں مصروف ہیں۔

ثقلین مشتاق

کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین اسپن گیند بازوں کی فہرست میں شامل ثقلین مشتاق آف اسپن گیند بازی میں لیگ بریک اوردوسرا کے موجد مانے جاتے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز 200 اور 250 وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں ثقلین مشتاق شرعی داڑھی رکھ کر دین کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔

سعید انور

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین اوپنر سعید انور کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبلیغ کی وجہ مانا جاتا ہے۔ سعید انور دین کی طرف مائل تو پہلے بھی تھے لیکن کہا جاتا ہے کہ بیٹی کے انتقال کے بعد سعید انور نے دین میں پناہ لی اور ساتھی کھلاڑیوں کو بھی دین کی طرف مائل کیا اور آج پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی کھلاڑی دین کی تبلیغ اور ترویج میں مصروف ہیں۔

عثمان شنواری

گوکہ یہ آرٹیکل 10 کرکٹرز کیلئے تھا لیکن اس فہرست میں سعید انور کو شامل کئے بغیر بات مکمل نہیں ہوسکتی کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عثمان شنواری گزشتہ کافی عرصہ سے میدان سے غائب تھے اور اب اچانک ایک نئے روپ میں سامنے آئے ہیںکیونکہ کھیل کے میدان میں سب کی توجہ سمیٹنے والا یہ کھلاڑی اب اللہ کے راستے میں نکل پڑا ہے۔چہرے پر داڑھی اور سر پر ٹوپی پہنے عثمان شنواری اب مذہب کے کافی قریب ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں عثمان شنواری کا انٹرویو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی خوب سمیٹ رہا ہے۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ عزت تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور جب اللہ عزت دیتا ہے، تو پھر وہ ہمیشہ کے لیے آ جاتی ہے۔ عثمان کا کہنا تھا کہ سکون میں نے پایا لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.