شوہر کو پکڑوانے والی افسر کا خطرناک انجام۔۔ بھارت کی مشہور خاتون افسر نے اپنے ہی شوہر کو کیسے جیل بھجوایا تھا؟

image

اکثر زندگی میں کچھ ایسے واقعات سب کو حیران کر جاتے ہیں، جس میں حیرت انگیز معلومات ہوتی ہے، ایک ایسی ہی خبر نے بھی صارفین کو حیران کر دیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر جنمنی ربھا کافی چرچہ میں ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ خاتون پولیس افسر "لیڈی سنگھم" کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

جنمنی ربھا نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی تھی جب گزشتہ سال جنمنی نے اپنے ہی منگیتر کو جس سے ان کی شادی ہونے والی تھی جو فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

2017 میں آسام پولیس کو جوائن کرنے والی جنمنی ربھا نے نہ صرف صارفین کو حیران کیا تھا بلکہ سب سے خوب تعریف بھی سمیٹی تھی، تاہم اب اسے بُری نظر کہیں یا پھر سابق منگیتر کی آہ۔

لیکن گزشتہ ہفتے جنمنی ایک خطرناک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں، مجرمان کے خلاق مؤثر اور سخت اقدامات کرنے والی جنمنی نگاؤں ضلع کی ایک سڑک پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کا نشانہ بن گئی تھیں۔

گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے کے باعث اگلا حصہ ٹرک میں جا گھسا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

دوسری جانب جنمنی کی فیملی کی جانب سے اس حادثے کو قتل قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ اس حوالے سے فیملی نے پولیس کو باضابطہ درخواست بھی دی جس میں پولیس افسر کی موت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور 4 افراد کو نامزد بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US