اللہ بھی تمہای مدد نہیں کرے گا اگر۔۔ داماد کو عمرے کے لیے ساتھ لے گئے، مشہور کھلاڑی جو اپنے داماد کو اپنا دوست سمجھتے ہیں

image

اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اور ان کی فیملی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

شاداب خان کی حال ہی میں مشہور سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی ہوئی ہے، اگرچہ شادی سادگی سے انجام پائی، تاہم اس کے باوجود سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔

داماد اور سسر کے درمیان ایک ایسا دوستانہ رشتہ قائم ہو چکا ہے، جس میں وہ اپنے سسر کی نہ صرف عزت کرتے ہیں بلکہ کرکٹ کے میدان میں بہت سیکھ بھی رہے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ داماد کو صلاح مشورہ دیتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ کچھ ہوجائے، کتنی ہی کامیابی کیوں نا مل جائے، مگر یہ سب اُس وقت بے کار ہوجائیں گی، اگر ایک انسان اچھا انسان نہیں ہوا تو، اسے اللہ کی مدد بھی شامل نہیں ہوگی۔

اسی طرح بوم بوم آفریدی جہاں کرکٹ کے میدان میں سب کی توجہ حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی کو کرکٹ کے میدان میں بھی مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سسر داماد کے ہمراہ روزہ افطار کرتے اور وقت بتاتے بھی دکھائی دیے ہیں، دوسری جانب شاہد آفریدی داماد کو مکمل سپورٹ کرتے اور دعائیں دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی شادی جس طرح پاکستانی اور بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کر گئی تھی، اسی طرح اب ان کا پروگرام بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد عماد مرزا جہاں بیٹی کی خوشی میں خوش دکھائی دیتے ہیں، وہیں وہ اپنے داماد شعیب پر بھی فخر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ داماد اور سسر دونوں عمرے کے لیے بھی ساتھ گئے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.