پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کا میلہ کامیابی سے اختتام پذیر ، 10 ہزار رجسٹرڈ بچوں میں سے 15 بہترین اور باصلاحیٹ کرکٹرز فائنل

image

پاکستان سپرلیگ فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام ززلمی ٹیلنٹ ہنٹ کا پہلا اور اہم مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونیوالے چار روزہ ٹرائلز میں دس ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز نے رجسڑیشن کرائی، پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق ، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، زلمی اسٹار کامران اکمل سلیکشن پینل میں شامل تھے جنہوں نے اوپن ٹرائلز میں شریک نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جانچا اور بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی ٹرائلز کے تیسرے روز پشاور پہنچے اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ۔

زلمی اور پاکستان رائزنگ اسٹار محمد حارث بھی ٹرائلز میں موجود رہے اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ۔ ہزاروں بچوں کے ٹرائلز کے بعد انضمام الحق ، محمد اکرم اور کامران اکمل نے ساتھ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ۔انضمام الحق الیون ، بابر اعظم الیون، کامران اکمل الیون اور ڈیرن سیمی الیون کے درمیان میچز کا انعقاد کرکے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ۔

ان میچز کے اختتام کے بعد پندرہ بہترین نوجوان کرکٹرز کو فائنل کرلیا گیا ہے ۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمداکرم نے کہا کہ جن پندرہ نوجوان کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے انہیں پشاور زلمی ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔

اوپن ٹرائلزمیں پشاور کے ساتھ خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے بھی نوجوان پشاور پہنچے ۔ پندرہ نوجوان کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ فراہم کی جائے گی اور پی ایس ایل نو کی ایمرجنگ کٹیگری میں بھی سب سے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو موقع فراہم کیا جاسکتا ہے ْ


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.