اب مزید کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ۔۔ مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیوں کردیا؟ وجہ مداحوں کو بھا گئی

image

“ جب ماں بننے کی خوشخبری ملی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید ٹی وی میں کام نہیں کرنا چاہی اور اداکاری چھوڑنا چاہتی ہوں۔ آنے والی زندگی میں صرف ایک اچھی ماں اور بیوی رہنا چاہتی ہوں۔ میں کم عمری سے کام کررہی ہوں اور شوبز میں 15سال ہوگئے البتہ اب اور نہیں“

یہ کہنا ہے بھارت میں ٹی وی اسکرین کی مشہور اداکارہ دیپیکا ککڑ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی شو میں انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق بیان کیے ہیں۔ دیپیکا کا کہنا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور اس مرحلے سے گزرتے ہوئے کافی خوش ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا نے 2018 میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی اور اس سے پہلے اسلام بھی قبول کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ انھوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر کے فائزہ رکھ لیا ہے۔ دیپیکا کے شوبز چھوڑنے کی خبر سے ان کے مداح کافی خوش ہیں اور انھیں خوشحال زندگی گزارنے کی دعا دے رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.