خیبرپختونخوا: آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

image

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران سے متعلق نوٹس کے بعد مارکیٹ میں 20 کلو کے تھیلے میں 700 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی۔

پشاورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 3 ہزار 300 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا مگر دوسری جانب نانبائیوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔

نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخوداضافہ کردیا۔ 20 روپے کی روٹی آٹے کے نرخوں میں کمی کے باوجود 30 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے احکامات کی خلاف ورزی پر نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.