4 سال سے ایوارڈ کا انتظار کیا، مگر وہ مہوش حیات کو دے دیا گیا ۔۔ ہامون جادوگر تمغہ امتیاز کے سوال پر غصے سے پھٹ پڑے، اور کیا کہا؟ ویڈیو

image

“4 سال سے انتظار کررہا ہوں۔ ہمیشہ یہی ہوتا ہے ہمارا نام جاتا ہے اور اسلام آباد میں جا کر نام تبدیل ہوجاتا ہے اور صدارتی ایوارڈ کسی اور کو مل جاتا ہے۔ یہ بھی پتا چلا کہ میرے مقابلے میں ایک نئی بچی مہوش حیات کو ایوارڈ دے دیا گیا۔ آخر ہمارا کچھ تو خیال کریں۔ میں 40 سال سے بچوں کے لئے کام کررہا ہوں“

یہ کہنا ہے پاکستانی ٹیلیویژن انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار حسیب پاشا اور بچوں کے من پسند ہامون جادوگر کا جنھوں نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے انھیں 4 سال نومینیٹ کیا اور باوجود سینئیر اداکار ہونے کے انھیں ہر بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب کہ وہ پاکستانی بچوں کے لئے دہائیوں سے اداکاری کررہے ہیں۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ وہ صرف اداکاری نہیں کرتے بلکہ بچوں میں اپنے ہنر کے زریعے اوئیرنیس بھی پھیلاتے ہیں۔ انھوں نے ڈینگی اور کورونا کے خلاف بچوں میں آگاہی کا پیغام دیا۔ لیکن جب سینئیر فنکاروں کے سامنے نئے بچوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جاتا ہے تو انھیں افسوس ہوتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.