محمد عامر کی نظر میں پاکستان کے 5 ٹاپ بالرز، پہلے نمبر پر کون ہے؟ ویڈیو دیکھیں

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر محمد عامر نے قومی ٹیم کے پانچ ٹاپ کے فاسٹ بالرز میں خود کو بھی شامل کرلیا۔

3 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے عارضی ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بالر محمد عامر نے گزشتہ دنوں ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین وسیم جونیئر میں سے خود کو پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کو ترجیح دی۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا مکمل بالر اور ہر طرح کی بالنگ جانتے ہیں۔

محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے 17 دسمبر 2020 کو اعلان کیا تھا کہ وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے ’ذہنی اذیت‘ کو قرار دیا تھا اور انہوں نے ایک سے زائد مواقع پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف بشمول وقار یونس اور مصباح الحق پر کھل کر تنقید کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کی شبیہ کو بنانے میں کافی محنت درکار ہے۔ اگرچہ وقار یونس نے اس کی تردید کی اور کہا کہ انہیں محمد عامر کے تبصروں سے تکلیف ہوئی ہے۔

14 جون 2021 کو انہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کچھ ہفتے قبل محمد عامر کی واپسی کے حوالےسے اشارہ دیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.