راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی، سیشن جج ہلاک

image

راولپنڈی کی نجی ہاؤوسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق منگل کو علی الصبح تھانہ روات کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں ڈاکو گھُس گئے جن کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس سے ایک شخص سردار امجد اسحاق شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔

ہلاک ہونے والے گھر کے مکین کی شناخت  بعد ازاں پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے شہر میرپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج کے طور پر ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امجد اسحاق کمر کے آپریشن کے بعد مظفرآباد ہائیکورٹ میں تعینات تھے۔ اُن کا تعلق راولاکوٹ کے علاقے ہرنہ میرا کوٹیڑا سے تھا۔

مقتول کی عمر 45 سے 50 برس کے درمیان تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.