انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کسی ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہ ہو۔ امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں انھوں کہا کہ ’امریکہ کوشش کر سکتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ تھوڑا تناؤ کم کریں۔‘
  • انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو پاکستان نے میزائل اور ڈرونز سے انڈیا کے تین فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔ جن تین فوجی سٹیشنز کا نام لیا گیا ان میں جموں، انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ادھم پور اور انڈین پنجاب میں پٹھان کوٹ شامل ہیں۔
  • پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کسی بھی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا۔‘
  • امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی۔
  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جاری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اب متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
  • پاکستانی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.